1
Thursday 25 Jul 2019 13:31

قادیانیوں کی سرگرمیاں ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، مجاہد عبدالرسول

قادیانیوں کی سرگرمیاں ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، عالمی دنیا کے متعدد ممالک میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پابندی ہے اور پاکستان سمیت بہت سے ممالک قادنیوں کو غیر مسلم قرار دے چکے ہیں، قادیانی اپنی سرگرمیوں کے ذریعے مسلمانوں کو گمراہ کرنے سے باز نہیں آ رہے، ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس فتنہ کو لگام ڈالے، ملکی حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک بیگم کوٹ لاہور کے زیراہتمام تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد سلیم ربانی، قاری سلامت علی چشتی، قاری محمد نواز، قاری ولایت علی نقشبندی، حافظ  فیصل چشتی، حافظ طاہر، حافظ شہزاد، قاری محمد قاسم، حافظ عبدالرحمن سمیت سنی تحریک کے رہنماء موجود تھے۔ علامہ مجاہدعبدالرسول نے مزید کہاکہ قادیانی ایک شدید ترین فتنہ ہیں جس سے دین اسلام کو نقصان پہنچنے کیساتھ ساتھ عالمی سطح کے اوپر قتل وغارت گری اور مذہبی تشدد کا بازار گرم ہو سکتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے اپنے ممالک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قادیانیوں پر مکمل پابندی لگائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کو چھوڑ کر امریکہ سمیت بہت سارے ممالک پاکستان میں ہی قادیانیوں کیساتھ ہمدردی جتانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں اس کی وجہ یہی سمجھ آتی ہے کہ پاکستان میں جس طرح اغیار نے دہشتگرد تنظیموں کو جنم دیا اور ملک پاکستان کے عوام کو ریاستی اداروں کے لوگوں کو شہید کیا، عبادتگاہوں، مدارس اور درگاہوں کے تقدس کو پامال کیا گیا اور پھر اسی بنیاد پر پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اسی طرح اب قادیانیوں کی سرگرمیوں کو تیز کرکے ملک پاکستان میں مذہبی طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں کہا کہ حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان پر واضح کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت پر حرف نہیں آنے دینگے، اگر حکومت اور ریاست نے اپنی ذمہ داریوں کو نہ نبھایا تو یہ تمام معاملات کے خود ذمہ دار ہونگے، ان شاء اللہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر طرح کی قربانی دینگے مگرعقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 806941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش