0
Thursday 25 Jul 2019 17:53

کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا، سید جعفر شاہ

کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا، سید جعفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ جب تک لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت نہیں بنائیں گے تب تک کرپشن کا خاتمہ ہونے والا نہیں۔ گلگت میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پیسے ریاست نے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کےلیے دیئے تھے وہ چوروں اور ڈاکووں نے سیاست دانوں اور گورنمنٹ ملازمین کا روپ دھار کر لوٹ لیا اور ان پیسوں سے بے پناہ جائیدادیں بنائیں۔ گلگت بلتستان میں ایسے افراد سے پوچھنا ہوگا کہ ان کی آمدن سے زیادہ اثاثے آخر کہاں سے آئے۔ جو افراد چند سال قبل کرایے کے مکان میں رہتے تھے آج ان لوگوں نے اسلام آباد سے لے کر دبئی تک جائیدادیں بنائی ہیں اور ایسےافراد کی ماہانہ آمدن لاکھوں اور کروڑوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جس شعبہ سے بھی تعلق رکھتے ہو ان کا احتساب بنیادی مقصد ہے۔ جی بی کا بیشتر علاقہ غربت کی چکی میں پس رہا ہے، ان علاقوں کے افراد کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق غربت سے نکال کر ترقی کی راہ پر لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 806965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش