QR CodeQR Code

صفدر خان مورانی مجلس وحدت مسلمین لیہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

25 Jul 2019 18:22

نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں تشیع کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، لیکن سیاسی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے اپنے مسائل اور حقوق کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، ہم ضلع میں عوام کو طاقتور اور وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لیہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب شعبہ خواتین کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع لیہ کے تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ تین سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، بعدازاں ووٹنگ کے ذریعے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا اور اکثریت رائے سے آئندہ تین سالوں کیلئے صفدر عباس مورانی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں تشیع کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، لیکن سیاسی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے اپنے مسائل اور حقوق کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، ہم ضلع میں عوام کو طاقتور اور وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 806975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806975/صفدر-خان-مورانی-مجلس-وحدت-مسلمین-لیہ-کے-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org