0
Thursday 25 Jul 2019 21:19
عمران خان نے امریکا کے سامنے مکمل طور گھٹنے ٹیک دیئے ہیں

عمران خان کے امریکا میں بیانات پاکستان کو مہنگے پڑ سکتے ہیں، ایاز صادق

عمران خان کے امریکا میں بیانات پاکستان کو مہنگے پڑ سکتے ہیں، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی پر امریکا کے دورے میں دو سے تین چارج شیٹس لگ چکی ہیں، جو بیانات انہوں نے وزیراعظم کی حیثیت سے دیئے، وہ پاکستان کیلئے مہنگے پڑ سکتے ہیں، ہماری حکومت آئی، تو ہم عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلائیں گے، نااہل حکمرانوں نے دس ماہ میں دس ارب ڈالر کا قرض لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے ہاتھ ملانے اور ملاقات کرلینے کو کامیاب دورہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ہمارے نزدیک یہ دورہ ناکام ہوا ہے، چیئرمین سینٹ کے خلاف لائی جانے والی تحریک میں ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، 62 یا 63 اراکین ہمارے ساتھ ہیں، جبکہ انہیں خریدنے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر نواز شریف اور آصف علی زرداری برا کہا جا رہا ہے، امریکا میں بیٹھ کر عمران خان نے بیان دیا کہ اسامہ پاکستان میں موجود تھا اور ایجنسیوں کو یہ بات معلوم تھی، ہماری حکومت آئی، تو ہم اس کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کا امریکا کے دورے سے واپسی پر ایسا استقبال کیا جا رہا ہے کہ وہ جیسے حج کرکے آئے ہیں، جبکہ انہوں نے امریکا کے سامنے مکمل طور گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور پاکستان کے عوام کی عزت کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دوست ہونے کا نواز شریف پر الزام لگایا جاتا تھا، لیکن اب عمران خان نیازی مودی کو خط لگھ رہے ہیں اور ٹویٹ کر رہے ہیں، لیکن وہ عمران خان اور اسکی حکومت کو لفٹ نہیں کروا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش