0
Thursday 25 Jul 2019 22:44

عوامی خدمت کے بدلے جان بھی چلی جائے تو پروا نہیں، شہباز شریف

عوامی خدمت کے بدلے جان بھی چلی جائے تو پروا نہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کارکنوں کو نواز شریف کا سلام پیش کرتا ہوں، لاہور والو! نکلو اور ایک ساتھ ووٹ پر ڈاکے کا حساب لو، آؤ میرے ساتھ چلو۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم حساب لیں گے اسپتالوں سے ادویات کیوں ختم کی گئیں غربت کیسے بڑھی، مہنگائی کیوں ہوئی، سلیکٹڈ نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، عوامی خدمت کے بدلے جان بھی چلی جائے تو پروا نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نواز شریف اور ساتھیوں نے ملک سے اندھیرے ختم کئے مگر انہیں جیل میں ڈالا گیا، جو جیلوں میں پڑے ہیں ان کا ایک ہی قصور ہے انہوں نے غریبوں کی مدد کی۔
خبر کا کوڈ : 807019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش