0
Thursday 25 Jul 2019 23:13
کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند ہونے پر نواز شریف کی منتیں، نجی ٹی وی

نوازشریف سے ائیر کنڈیشنڈ اور بی کلاس کی سہولت واپس نہیں لی گئی، جیل ذرائع

ایسا نہ کرو مجھے الرجی ہو جاتی ہے، نواز شریف کی جیلر سے درخواست، رپورٹ
نوازشریف سے ائیر کنڈیشنڈ اور بی کلاس کی سہولت واپس نہیں لی گئی، جیل ذرائع
اسلام ٹائمز۔  پنجاب حکومت  نے آئی جی جیل خانہ جات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا ہے, جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مجرم کسی بھی سہولت کا مستحق نہیں ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں قید لوگوں کو رعایت دی جائے گی۔ خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو فورا کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ خیال رہے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ون ارینا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ واپس جا کر نواز شریف کیلئے جیل میں ٹی وی، اے سی کی سہولت ختم کردوں گا۔ نون لیگ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر سخت ردِعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے اقدامات سے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو گا۔ 

دوسری جانب جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند نہیں کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے اے سی اور بی کلاس کی سہولت واپس نہیں لی گئی ہیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ابھی تک حکومت کی جانب سے سہولیات واپس لیے جانے کا خط موصول نہیں ہوا ہے اور جب تک تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہو گا، تب تک نواز شریف سے سہولیات واپس نہیں لی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس دوران نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند کیا گیا تو انہوں نے جیلر کی منتیں شروع کر دیں اور کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو چاتی ہے۔ گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی، جس پر جیلر نے سابق وزیراعظم کو جواب دیا کہ ایسا کرنے کے لیے ہمیں اوپر سے آرڈر آیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیلر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر گھر بات کرنے دی جائے، جس پر جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم۔ اب آپ کو بھی عام قیدیوں کی طرح ہی ٹریٹ کیا جائے گا، جس کے تحت آپ کی اہل خانہ سے مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہو گی۔ تاہم اب جیل انتظامیہ نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ نواز شریف سے سہولیات واپس نہیں لی گئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش