0
Thursday 25 Jul 2019 23:18

فردوس عاشق اعوان غلط بیانی کی ماہر ہیں، وہ اپنی کرسی پکی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، سعید غنی

فردوس عاشق اعوان غلط بیانی کی ماہر ہیں، وہ اپنی کرسی پکی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو وہ کلپ دکھائیں کہ جو پیپلز پارٹی کو چھوڑتا ہے اس کا انجام برا ہوتا ہے، فردوس عاشق اعوان غلط بیانی کی ماہر ہیں وہ اپنی کرسی پکی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہے گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی نے غیر قانونی عمل کیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے تاہم ایم این اے یا ایم پی اے بننے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ دادا گیر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سہولت دیں گے تاہم حکومت کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں اور یہ حکومت کی گھبراہٹ کی علامت ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف کھڑا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گھوٹکی کے نتیجے کے بعد سندھ میں اپوزیشن بچھ گئی ہے، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ پیپلز پارٹی جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند نشستیں جو رہ گئی ہیں وہاں سے بھی ان کا صفایا ہونے جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب