0
Thursday 25 Jul 2019 23:28

25 جولائی 2018ء کو انتخابی ڈھونگ رچایا گیا، عوام نے یوم سیاہ مناکر انتخابی ڈھونگ کو مسترد کردیا، عبدالغفور حیدری

25 جولائی 2018ء کو انتخابی ڈھونگ رچایا گیا، عوام نے یوم سیاہ مناکر انتخابی ڈھونگ کو مسترد کردیا، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء کو انتخابی ڈھونگ رچایا گیا تھا، عوام نے یوم سیاہ مناکر انتخابی ڈھونگ کو آج پھر مسترد کردیا، کراچی کے لوگوں نے جعلی الیکشن کو مسترد کردیا، حکمرانوں میں کوئی غیرت و حیاء ہے تو وہ اقتدار چھوڑ دیں، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، مارشل لاء میں بھی ایسا جبر نہیں دیکھا، جو جمہوریت کے نام پر فسطائیت قائم کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے باغ جناح میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء کو انتخابی ڈھونگ رچایا گیا تھا، عوام نے یوم سیاہ مناکر انتخابی ڈھونگ کو آج پھر مسترد کردیا، یوم سیاہ کی کامیابی پر پوری قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، کراچی کے لوگوں نے اپوزیشن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جعلی الیکشن کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں یوم سیاہ کی کامیابی موجودہ حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، حکمرانوں میں کوئی غیرت و حیا ہے تو وہ اقتدار چھوڑ دیں، کراچی کے ایک جلسے میں لاکھوں لوگوں نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے حکمرانوں نے غریبوں سے جو وعدے کئے، وہ ایک بھی پورا نہیں ہوا، معیشت کو آسمان پر لے جانے کے دعوے کرنے والوں کو کے لئے بجٹ بنانا مشکل ہوگیا، ڈالر کی قیمت کم کرنے اور معیشت کی ترقی کے دعوے پورے نہیں ہوئے، ایک برس میں حکومت کا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، حکمرانوں نے دعوی کیا تھا کہ لوگ باہر سے سرمایہ کاری کرنے پاکستان آئیں گے، باہر سے سرمایہ کی بجائے قرضہ پاکستان آیا اور عوام کو مزید مقروض بنادیا گیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کراچی کے تاجر حکمرانوں سے خوش نہیں ہیں، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، صرف میڈیا انڈسٹری میں ایک لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، حکومت نے غریب کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، عوام بتائیں کہ ایسی حکومت کو مزید مہلت دینی چاہیئے، جلسے کے شرکا نے ہاتھ اٹھا کر نہیں نہیں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے جلسے میں آصف علی زرداری اور نواز شریف کو ہونا چاہیئے تھا، مارشل لاء میں بھی ایسا جبر نہیں دیکھا، جو جمہوریت کے نام پر فسطائیت قائم کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 807048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش