QR CodeQR Code

کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں، فخر امام

26 Jul 2019 09:00

کشمیری صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے بارے میں بیان بھارت کے لئے چشم کشا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے بارے میں بیان بھارت کے لئے چشم کشا ہے، کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وہ جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی تنظیم ’’ ایسوسی ایشن آف کشمیری ڈسپلیسڈ جرنلسٹس‘‘ کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے، جس نے محمد اشرف وانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں حالیہ رپورٹ نے بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا ہے اور یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ کشمیر میں ناانصافی ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 807105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807105/کشمیریوں-نے-بھارتی-تسلط-سے-آزادی-کے-حصول-کیلئے-بیش-بہا-قربانیاں-دیں-فخر-امام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org