QR CodeQR Code

آزادکشمیر کے قدرتی ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، زرتاج گل

26 Jul 2019 09:15

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سے پی ٹی آزادکشمیر کی رہنما نے ملاقات کی اور وادی نیلم میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وادی نیلم کے قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما شمائلہ افتخار حیدر نے ملاقات کی اور وفاقی وزیر کو سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وادی نیلم کے قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانے پر بات چیت کی۔ وزیر مملکت کو آزادکشمیر کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی۔ اس موقع پر زرتاج گل نے کہا کہ آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے اس کے قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ یہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ قدرتی ماحول کو متاثر نہ ہونے دیں۔


خبر کا کوڈ: 807107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807107/آزادکشمیر-کے-قدرتی-ماحول-کا-تحفظ-یقینی-بنایا-جائیگا-زرتاج-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org