0
Friday 26 Jul 2019 09:52

حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے، ڈاکٹر عارف علوی

حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات اور معیشت کو دستاویزی شکل دینا ملک کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان درست راہ پر گامزن ہے، وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے مثبت اثرات مرتب ہوئے، تاجروں کو ریلیف دینا چاہئےحکومت بدعنوانی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور معیشت کو دستاویزی شکل دینا اہم ہے۔ صدر نے کہا کہ دستاویزی شکل دینے کا عمل آسان، سادہ اور اردو زبان میں ہونا چاہئے تاکہ تاجروں کو اس عمل کی تکمیل کے لئے وکلاء کی خدمات کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت انبیائے کرام کی سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں معیشت کے حوالے سے بحث جاری ہے جس کے باعث ہر شخص اس حوالے سے سمجھ بوجھ رکھتا ہے، ماضی میں محصولات اور برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا، بینکنگ کا پرانا اصول ہے کہ قرضہ دینے والے کی قرضہ واپس کرنے کی طاقت، اہلیت اور ادائیگیوں کے توازن کو بھی دیکھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش