0
Friday 26 Jul 2019 10:08

عمران ٹرمپ ملاقات کامیاب تھی، مورگن اورٹیگس

عمران ٹرمپ ملاقات کامیاب تھی، مورگن اورٹیگس
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی کامیاب ملاقات تھی۔ پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کہتی ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں وقت آ گیا ہے کہ اس پہلی کامیاب ملاقات کے بعد آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے زور دیں گے، ہم افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں، امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں، عمران خان نے افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات میں متعدد معاملات زیر بحث آئے، وقت آ گیا ہے کہ اُن ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 807112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش