0
Friday 26 Jul 2019 10:18

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے، فیصل جاوید

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے، فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دیانت دار قیادت آتی ہے تو دنیا معترف ہوتی ہے، پاکستان کا آگے کا سفر خوش حالی کا ہے۔ اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار قیادت ہو تو قوم کی عزت ہونے لگتی ہے، عمران خان پاکستان کو وہاں لےجارہے ہیں، جہاں کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا اثر بہت زبردست ہے، وزیراعظم کے دورے کو ہر جگہ مثبت پیرائے میں دیکھا جارہا ہے۔ سینیٹر نے کہا کہ امریکا کو امن مذاکرات میں پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، عمران خان نے 15 سال تک کہا افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں، عمران خان سیدھی بات کرتے ہیں جو لوگوں کو پسند آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے پاکستانیوں کی عزت نفس بحال ہوئی، پاکستان کے جھنڈے آج بھی امریکا میں لہرائے جارہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 807116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش