0
Wednesday 24 Jul 2019 12:49

ڈونالڈ ٹرامپ کے ملت افغانستان کے خلاف نسل پرستانہ اظہارات پر ایران کا ردعمل

ڈونالڈ ٹرامپ کے ملت افغانستان کے خلاف نسل پرستانہ اظہارات پر ایران کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ کی جانب سے ملت کے افغانستان کے خلاف نسل پرستانہ اظہارات کی شدید مذمت کی ہے۔ سید عباس موسوی نے امریکی صدر کے ان خیالات کو ناقابل قبول اور بین الاقوامی دوستی و امن و امان کے خلاف قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کی بہادر قوم، حکومت اور دیگر اہم راہنماوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ یاد رہے کہ سوموار 22 جولائی کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو ایک ہفتے میں افغان جنگ کا خاتمہ کرسکتے ہیں، لیکن اس دوران ایک کروڑ افغانی ہلاک ہو جائیں گے۔ ادھر افغان صدارتی ہاوس سے جاری ایک بیان میں بھی واشنگٹن سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرامپ کے ان اظہارات کی وضاحت کرے۔
خبر کا کوڈ : 807118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش