QR CodeQR Code

دفعہ 35 اے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، عمر عبداللہ

26 Jul 2019 16:22

این سی کے نائب صدر نے کہا کہ میں بھارتی حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس طرح خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے اور لوگوں کو دھماکے سے کیا حاصل ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کو دفعہ 35 اے ہٹانے کی دھمکیاں دینے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئی دہلی کو سپریم کورٹ پر بھروسہ کرکے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔ عیدگاہ سرینگر میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’الیکشن کے بعد کشمیر میں ایک ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سب کے زبان پر یہی ہے کہ 15 اگست کے بعد کیا ہوگا۔؟ انہوں نے یہ سب کچھ لوگ خود نہیں سوچ رہے ہیں بلکہ لوگوں کے دل و دماغ میں خوف ڈالا جارہا ہے۔

این سی کے نائب صدر نے کہا کہ میں بھارتی حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس طرح خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے اور لوگوں کو دھماکے سے کیا حاصل ہورہا ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ پارلیمنٹ  میں دعوے کرتے ہیں کہ کشمیر میں دوبارہ امن آگیا ہے، ملی ٹنسی بھی کم ہوگئی ہے، پتھراؤ بھی کم ہوگیا ہے، لوگوں میں ناراضگی بھی کم ہوگئی ہے، دوسری طرف آپ یہاں افواہیں پھیلا رہے ہوں کہ کشمیر میں 15 اگست کے بعد دوبارہ آگ لگے گی۔


خبر کا کوڈ: 807129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807129/دفعہ-35-اے-سپریم-کورٹ-میں-زیر-سماعت-ہے-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org