0
Friday 26 Jul 2019 12:05

لاہور میں اپوزیشن کا جلسہ، شہباز شریف سمیت 18 سو افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور میں اپوزیشن کا جلسہ، شہباز شریف سمیت 18 سو افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے شہباز شریف سمیت دیگر قائدین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمز زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز کے انسپکٹر بابر اشرف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 807150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش