QR CodeQR Code

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران کا دورہ الحمرا ہال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

26 Jul 2019 12:47

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران علی اکبر رضائی فرد نے کہا کہ الحمرا عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے، ثقافت کے فروغ کیلئے الحمرا کے تعاون پر انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ علی اکبر رضائی فرد نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں آ کر ایسے ہی لگتا ہے جیسے ہم ایران میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور علی اکبر رضائی فرد نے الحمرا ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان سے ملاقات کی اور ثقافتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان کا کہنا تھا کہ احسن ثقافتی اقدار کی ترویج اپنے مثبت بیانیے کے فروغ کا ذریعہ ہے، الحمرا ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز اور تہذیب و تمدن کے فروغ کا گہوارہ ہے۔ اطہر علی خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تقافتی اور سماجی تعلقات ہیں جو دن بدن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران علی اکبر رضائی فرد نے کہا کہ الحمرا عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے، ثقافت کے فروغ کیلئے الحمرا کے تعاون پر انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ علی اکبر رضائی فرد نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں آ کر ایسے ہی لگتا ہے جیسے ہم ایران میں ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کو سونیئر پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 807157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807157/ڈی-جی-خانہ-فرہنگ-ایران-کا-دورہ-الحمرا-ہال-ایگزیکٹو-ڈائریکٹر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org