QR CodeQR Code

ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

26 Jul 2019 12:50

اپنے انتخاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان اور اس کے سفارتکاروں کی اہلیت و قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو متفقہ طور پر عالمی ادارے کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ایکوسوک) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ ملیحہ لودھی ایشیاء بحرالکاہل گروپ کے 54 ارکان کی جانب سے ووٹ ملنے کے بعد کونسل کے چار نائب صدر میں سے ایک کے عہدے پر منتخب ہوئیں۔ وہ اب اقتصادی اور سماجی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل نشست سنبھالیں گی۔ واضح رہے کہ یہ کونسل اقوام متحدہ کا اہم ادارہ ہے جو اس کے سماجی، معاشی اور ترقیاتی ایجنڈے پر غور کرتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے اپنے انتخاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان اور اس کے سفارتکاروں کی اہلیت و قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 807159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807159/ملیحہ-لودھی-اقوام-متحدہ-کی-اقتصادی-اور-سماجی-کونسل-نائب-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org