0
Friday 26 Jul 2019 13:59

نوشہرہ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

نوشہرہ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ رسالپور پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب نواحی گاوں غریب آباد بارہ بانڈہ میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے طاہر نامی شخص اور اس کی 17 سالہ بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ اہل علاقہ کے مطابق موٹرسائکل پر سوار 2 مسلح ملزمان مقتولین کے گھر کا دروزاہ زبردستی کھول کر گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقتولین کے والد اور سسر ضمیر خان کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان اسفندیار اور محمد یار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولین نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس سے لڑکی کے گھر والے خوش نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں جرگے کے ذریعے صلح کی کوشش بھی کی گئی تھی جس میں لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے گھر والوں سے دو ونیوں سمیت پیسوں کا بھی تقاضا کیا تھا، تاہم لڑکے کے گھر والے اس بات پر راضی نہ ہوئے۔ پولیس کے مطابق مطالبات نہ ماننے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے گذشتہ شب اپنی بہن اور اسکے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش