0
Friday 26 Jul 2019 15:00

کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل

کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل
اسلام ٹائمز۔ تاجر صادق اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف چمن شاہراہ دوسرے روز بھی بند ہونے کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہے۔ تاجر صادق اچکزئی کی گرفتاری پر احتجاجاً مسلح افراد نے چمن شاہراہ دوسرے روز بھی بند کی ہوئی ہے۔ قومی شاہراہ کی بندش کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ معطل ہے۔ تاجر رہنماؤں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک شاہراہ بند رہے گی، حکومت ہمارے مطالبات ماننے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 807187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش