QR CodeQR Code

مولانا سلطان رئیس کو رہا نہ کیا گیا تو پورے جی بی میں احتجاجی مظاہرے کرینگے، سید علی رضوی

26 Jul 2019 16:37

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء و ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کو ذاتی عناد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، ہم کسی بھی صورت میں ان کی گرفتاری کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے، پورے خطے کے عوام میں اضطراب پایا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں حالات سنگین ہونے سے قبل سلطان رئیس کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو عوام مشتعل ہو سکتے ہیں، جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ہم امن پسند ہیں، ہماری جدوجہد بھی پرامن ہے، ہمیں حالات خراب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 807216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807216/مولانا-سلطان-رئیس-کو-رہا-نہ-کیا-گیا-پورے-جی-بی-میں-احتجاجی-مظاہرے-کرینگے-سید-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org