0
Friday 26 Jul 2019 17:35

ملتان، بلاول بھٹو فورس کے زیراہتمام حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، بلاول بھٹو فورس کے زیراہتمام حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس جنوبی پنجاب کے زیراہتمام انتخابی دھاندلیوں، مہنگائی، بے روزگاری اور پارٹی قائد آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنمائوں اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے سیداں والا بائی پاس چوک بوسن روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس جنوبی پنجاب کے صدر رانا ذوالفقار علی، ضلعی صدر چوہدری مٹھو گجر نے کی، اس موقع پر رانا ذوالفقار علی، چوہدری مٹھو گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے، جو بیج وہ آج بو رہے ہیں وہ کل ضرور کاٹیں گے، انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ایسے حالات تو پرویز مشرف کے دور میں بھی نہیں ہوئے تھے، کم از کم پرویز مشرف کے دور میں خوشحالی تو تھی، مگر آج عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو کھوٹے کھرے کی پہچان ہوچکی ہے، وہ دن دور نہیں جب عوام خود عمران خان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دے گی۔ رانا ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ وزیراعظیم آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور فریال تالپور کے خلاف چھوٹے مقدمات ختم نہ کئے تو پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس جنوبی پنجاب میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گی، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس کے مرکزی صدر راجہ فیض اکبر جنجوعہ قیادت کریں گے، انہوں نے مزید کہا کے جب تک ہمارے قائدین کو انصاف نہیں ملتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 807227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش