0
Friday 26 Jul 2019 18:44

کوئٹہ، گھریلو تنازع پر ملزمان نے خواتین پر تیزاب پھینک دیا

کوئٹہ، گھریلو تنازع پر ملزمان نے خواتین پر تیزاب پھینک دیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا، 2 خواتین اور بچہ جھلس کرزخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او احسان اللہ مروت کے مطابق سریاب کے علاقے مینگل آباد میں گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینکنے والا متاثرہ خاندان کا رشتہ دار ہے، متاثرہ خواتین اور بچے کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق خواتین اور بچے کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں، ایس ایچ او کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے، جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں پشتون آباد کے علاقے میٹھا چوک پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں امان اللہ نورزئی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 807233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش