QR CodeQR Code

حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم

26 Jul 2019 18:59

حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے شرکاء کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی احتجاج تحریک کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ شرکا نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 807235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807235/حکومت-اشیائے-ضروریہ-میں-عوام-کو-ہر-ممکن-ریلیف-دے-رہی-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org