QR CodeQR Code

اتوار سے بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

26 Jul 2019 19:05

بارشوں کے نتیجے میں کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد ڈویژن میں اربن فلڈنگ جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے وسطی و شمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک میرپور، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی اور بینظیر آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران سکھر، لاڑکانہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد کے چند مقامات پر بھی تیز آندھی اور بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بلوچستان میں قلات، مکران ڈویژن میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی، جس کے نتیجے میں کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد ڈویژن میں اربن فلڈنگ جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 807238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807238/اتوار-سے-بلوچستان-اور-کراچی-سمیت-سندھ-میں-مون-سون-بارشوں-کی-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org