0
Friday 26 Jul 2019 23:42

گلگت، لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

گلگت، لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت گذشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ بگروٹ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی بازیابی کیلئے بگروٹ کے عمائدین اور عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین دن کے اندر تینوں لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا، تو شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا جائے گا۔ جمعہ کے روز عمائدین بگروٹ، نوجوانوں اور عوام کی کثیر تعداد نے دنیور چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، سرکاری سطح پر کوئی بھی ذمہ دار اس حوالے سے جواب دینے کو تیار نہیں، اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے لیکن ہم اندھیر نگری کو ماننے کیلئے تیار نہیں، حکومت نے تین دن کے اندر ٹھوس جواب نہ دیا تو عوام کو شاہراہ قراقرم پر لائیں گے اور غیر معینہ مدت تک دھرنا دینگے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بگروٹ گلگت سے تعلق رکھنے والے تین افراد  ممتاز، سلیم اور عارف کو گاڑی سے اتار کر نامعلوم افراد ساتھ لے گئے تھے، ان کی گاڑی نگروٹ روڈ سے برآمد ہوئی تھی، گاڑی پر خون کے دھبے بھی لگے ہوئے تھے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اغواء کاروں نے ان پر شدید تشدد کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 807271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش