0
Friday 26 Jul 2019 23:01

کراچی میں ہیلمٹ مہم، 25 روز میں شہریوں کے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کے چالان

کراچی میں ہیلمٹ مہم، 25 روز میں شہریوں کے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کے چالان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی خصوصی مہم کی خلاف ورزی پر 25 روز کے دوران شہریوں کے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کے چالان کر دیئے، جبکہ رانگ وے مہم میں صرف 4 روز میں 50 لاکھ روپے کے قریب چالان ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم میں تاریخ کے سب سے بھاری چالان کئے گئے، 25 روز کے دوران شہریوں کے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کے چالان کئے، جبکہ رانگ وے مہم میں صرف 4 روز میں 50 لاکھ روپے کے قریب چالان کئے۔ کراچی کے 7 اضلاع کی 25 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہریوں کے 3 لاکھ 40 ہزار 669 چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 20 ہزار 548 موٹرسائیکلیں ضبط کی گئی۔ جاوید مہر کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ مہم میں اب تک 5 کروڑ 11 لاکھ کے چالان کئے، جبکہ رانگ وے کی خلاف ورزی پر صرف 4 روز میں 40 لاکھ 94 ہزار کے چالان کیے، رانگ وے پر 18 ہزار 9 سو 22 شہریوں کے چالان کیے گئے، چالان ایسٹ، ویسٹ، ساتھ، سٹی، ملیر، سینٹرل ، کورنگی میں کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 807290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش