0
Friday 26 Jul 2019 10:50

حسن روحانی کا تیونس کے سابق صدر کی وفات پر تسلیت کا پیغام

حسن روحانی کا تیونس کے سابق صدر کی وفات پر تسلیت کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے اپنے پیغام میں تونس کے سابقہ صدر ’’الباجی قاید السبسی‘‘ کی وفات پر اس ملک اور عوام کو تسلیت پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے رحمت اور تیونسی قوم کیلئے سربلندی کی دعا کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے تیونس کے نگران صدر محمد الناصر کو ارسال کئے گئے تسلیت کے پیغام کا متن کچھ اس طرح سے ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب محمد الناصر
جمہوریہ تیونس کے نگران صدر
تیونس کے سابق صدر جناب "الباجی قاید السبسی" کی موت بہت افسوس کا باعث بنی ہے، میں غم کے اس موقع پر تیونس کی قوم اور حکومت کو تسلیت عرض کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے رحمت الہیٰ اور تیونس کی عظیم قوم کے لیے سربلندی کی دعا کرتا ہوں۔
حسن روحانی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
خبر کا کوڈ : 807292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے