QR CodeQR Code

حسن روحانی کا تیونس کے سابق صدر کی وفات پر تسلیت کا پیغام

26 Jul 2019 10:50

اپنے تعزیتی پیغام میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تیونس کے سابق صدر جناب "الباجی قاید السبسی" کی موت بہت افسوس کا باعث بنی ہے، میں غم کے اس موقع پر تیونس کی قوم اور حکومت کو تسلیت عرض کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے رحمت الہیٰ اور تیونس کی عظیم قوم کے لیے سربلندی کی دعا کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے اپنے پیغام میں تونس کے سابقہ صدر ’’الباجی قاید السبسی‘‘ کی وفات پر اس ملک اور عوام کو تسلیت پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے رحمت اور تیونسی قوم کیلئے سربلندی کی دعا کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے تیونس کے نگران صدر محمد الناصر کو ارسال کئے گئے تسلیت کے پیغام کا متن کچھ اس طرح سے ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب محمد الناصر
جمہوریہ تیونس کے نگران صدر
تیونس کے سابق صدر جناب "الباجی قاید السبسی" کی موت بہت افسوس کا باعث بنی ہے، میں غم کے اس موقع پر تیونس کی قوم اور حکومت کو تسلیت عرض کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے رحمت الہیٰ اور تیونس کی عظیم قوم کے لیے سربلندی کی دعا کرتا ہوں۔
حسن روحانی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران


خبر کا کوڈ: 807292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807292/حسن-روحانی-کا-تیونس-کے-سابق-صدر-کی-وفات-پر-تسلیت-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org