0
Saturday 27 Jul 2019 01:01

کرپشن کیس میں عمران خان بھی جیل جائیں تو انہیں سہولیات نہیں ملنی چاہیں، شوکت بسرا

کرپشن کیس میں عمران خان بھی جیل جائیں تو انہیں سہولیات نہیں ملنی چاہیں، شوکت بسرا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے اور اگر کرپشن الزامات پر عمران خان کو جیل جانا پڑا تو وہ بھی اسی جیل میں رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے، کیونکہ پاکستان کا آئین و قانون یہی کہتا ہے اور پروگرام کے شرکاء نے بھی ان سے اس بات پر اتفاق کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہیں ہوتا، جتنا بڑا مجرم ہے وہ اتنا ہی قانون سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کررہی ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لے رہے ہیں، جسے جو سہولت دی جاتی ہے وہ اس کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

شوکت بسرا نے کہا کہ ہماری حکومت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے، لیکن اس کے باوجود پولیس، جیل اصلاحات پر کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارا موقف یہ ہے کہ سب کے لیے ایک نظام ہونا چاہیے، جو بھی ہو وہ یکساں سلوک برداشت کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نواز شریف کے ساتھ کچھ غلط کررہی ہے تو یہ لوگ عدالتوں سے رجوع کرلیں، نواز شریف کو عدالتوں نے ضمانت دی، لیکن ان چھ ہفتوں میں انہوں نے علاج نہیں کرایا۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جس قیدی کو قید بامشقت ہوتی ہے وہ یہ کام کرتا ہے لیکن نواز شریف ایسا نہیں کررہے ہیں۔ ماہر قانون راجہ عامر عباس نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق کسی بھی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے، ہماری جیلوں میں لاکھ روپے چوری کرنے والے کو پنکھا نہیں ملتا لیکن اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کو ہر سہولت مل جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 807297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش