0
Friday 24 Jun 2011 10:47

دہشتگردی کیخلاف جنگ، پاکستانی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے، ابھی مزید اقدامات کرنا ہوں گے، پیٹریاس

دہشتگردی کیخلاف جنگ، پاکستانی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے، ابھی مزید اقدامات کرنا ہوں گے، پیٹریاس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی کمانڈر اور سی آئی اے کے نامزد سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرنے ہونگے۔ جبکہ چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل مائیک مولن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے اعلان کو پر خطر قرار دیا ہے۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے، پاکستان میں ہزاروں فوجی اور عام شہری جانیں دے چکے ہیں، تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کی موت سے القاعدہ کو بڑا دھچکہ لگا ہے لیکن جنگ القاعدہ کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ سی آئی اے یمن، پاکستان اور افغانستان سمیت متعدد ممالک میں خفیہ آپریشن کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان اور افغانستان میں سی آئی اے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب کانگریس کمیٹی کے سامنے ایڈمرل مائیک مولن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی حکمت عملی موثر ثابت ہو رہی تھی، القاعدہ اپنے گھٹنوں پر آ چکی تھی اور طالبان کی کارروائیاں کم ہو رہی تھیں۔
امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں فوجی، پولیس اور سویلین پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ جنرل پیٹریاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے پاکستان، یمن، افغانستان سمیت متعدد ممالک میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہے۔ جنرل ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات، سائبر ٹیکنالوجی اور دیگر اثاثوں کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 80734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش