QR CodeQR Code

یوم سیاہ کی ناکامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے، عثمان بزدار

27 Jul 2019 10:37

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں محض ذاتی مفادات کی خاطر آج اکٹھی ہوئی ہیں۔ مخالفین کے پاس پاکستان کو آگے لے جانے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ یہ عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان ماضی کے مسترد شدہ عناصر کیساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا جبکہ نیا پاکستان نئی سوچ، نئے وژن اور نئے نظریئے کے تحت ترقی کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے اپوزیشن جماعتوں میں احتجاج کا دم خم ہے، نہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا۔ مسترد شدہ عناصر کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان کے باشعور عوام نے ان کی منفی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف اقتدار کیلئے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان کے باشعور عوام نے ان کی منفی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ یوم سیاہ کی ناکامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پر پورا اعتماد ہے۔ اپوزیشن جماعتیں محض ذاتی مفادات کی خاطر آج اکٹھی ہوئی ہیں۔ مخالفین کے پاس پاکستان کو آگے لے جانے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعلیٰ  کہتے ہیں کہ یہ عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان ماضی کے مسترد شدہ عناصر کیساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا جبکہ نیا پاکستان نئی سوچ، نئے وژن اور نئے نظریئے کے تحت ترقی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 807340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807340/یوم-سیاہ-کی-ناکامی-اپوزیشن-کیلئے-نوشتہ-دیوار-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org