QR CodeQR Code

بدعنوانوں کو سزا دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صمصام علی بخاری

27 Jul 2019 10:52

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو عوام سے ذرہ سی بھی ہمدردی ہے تو لوٹی ہوئی رقوم لوٹا دیں، شریف برادران کا واویلا ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتا، کرپشن زدہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد کرپشن بچاؤ مہم کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر پنجاب سید صمصام علی بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن ٹولے کی کرپشن پر غضبناک ہیں، آنیوالا وقت کرپٹ عناصر کیلئے مزید پریشان کن ثابت ہوگا، کرپٹ اپوزیشن ٹولہ ’’یوم سیاہ‘‘ کے بعد ’’یوم حساب‘‘ کی تیاری کرے۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوریت کو خطرے والا بیانیہ بے کار ہوگیا ہے، عمران خان آئندہ سیاسی منظر کرپشن فری بنانے کیلئے پُرزم ہیں، بدعنوانوں کو سزا دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو عوام سے ذرہ سی بھی ہمدردی ہے تو لوٹی ہوئی رقوم لوٹا دیں، شریف برادران کا واویلا ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتا، کرپشن زدہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد کرپشن بچاؤ مہم کا حصہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 807344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807344/بدعنوانوں-کو-سزا-دیئے-بغیر-ملک-آگے-نہیں-بڑھ-سکتا-صمصام-علی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org