0
Saturday 27 Jul 2019 11:31

بنوں میں 18ویں پولیو کیس کی تصدیق

بنوں میں 18ویں پولیو کیس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت نے ضلع بنوں سے رپورٹ ہونے والے سال رواں کے 18ویں پولیو کیس کی تصدیق کر دی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو وائرس کی شکار 10 ماہ کی بچی کا تعلق ضلع بنوں کے یونین کونسل تختی خیل علاقہ صدگئی سے ہے، جس کے ساتھ امسال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ صدگئی میں 10 ماہ کی بچی کے نمونے شک کی بنا پر تجزیہ کیلئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی رپورٹ میں بچی میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والدین بچی کو پولیو قطرے پلانے سے مسلسل انکاری تھے، والدین نے اپنی بچی کو پولیو قطرے ہی نہیں بلکہ حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے بھی انکار کیا تھا، جس کی وجہ سے بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی۔ خیال رہے کہ ضلع بنوں کو پولیو کے حوالے سے حساس ترین علاقہ قرار دیا جا چکا ہے، سب سے زیادہ کیسز (دو درجن سے زائد) بھی بنوں سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ہی دنیا بھر میں وہ دو ممالک ہیں جہاں سے پولیو کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں، 36 خیبر پختونخوا، 3 سندھ اور 3 پنجاب سے رپورٹ ہونے والے کیسز کے ساتھ پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 807352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش