QR CodeQR Code

24 برسوں بعد بے قصور قرار دینا بھارتی عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سید علی گیلانی

27 Jul 2019 22:00

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ تمام انسانی ہمدردی کے جذبے سے عاری لوگ کشمیری مسلمان کو جرم بے گناہی میں سزا دیکر اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کیساتھ ساتھ دیش بھگتی کے نام پر انتخابی معرکے بھی بڑی آسانی سے سر کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ 24 برس گذرنے کے بعد تین کشمیری نوجوانوں لطیف احمد واجہ، مرزا نثار حسین اور محمد علی بٹ کی رہائی انصاف کے اداروں پر سوالیہ نشان لگاتی ہے کہ کشمیری قائدین اور کارکنان جو بلاشبہ فرضی الزامات کے تحت انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں پابند سلاسل کئے گئے۔ سید علی شای گیلانی نے یہ سوال بھی کیا کہ ان معصومین کے جو 24 برس کشمیر سے دور جیلوں میں گذرے وہ برس اور ان کے والدین اور اہل خانہ کے آہ و آنسو کون لوٹا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانی ہمدردی کے جذبے سے عاری لوگ کشمیری مسلمان کو جرم بے گناہی میں سزا دے کر اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کے ساتھ ساتھ دیش بھگتی کے نام پر انتخابی معرکے بھی بڑی آسانی سے سر کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 807402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807402/24-برسوں-بعد-بے-قصور-قرار-دینا-بھارتی-عدلیہ-کی-کارکردگی-پر-سوالیہ-نشان-ہے-سید-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org