0
Saturday 27 Jul 2019 15:49

عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا۔ عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا، دونوں کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔ بعد ازاں پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل میجسٹریٹ مہرین بلوچ کے روبرو پیش کیا۔

پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جبکہ عرفان صدیقی کے وکلا کا موقف تھا کہ ان کے موکل پر جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، اس لئے عرفان صدیقی کو رہا کیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 807411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش