0
Saturday 27 Jul 2019 19:16

پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹریول آئی سافٹ ویئر متعارف کروا دیا

پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹریول آئی سافٹ ویئر متعارف کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے مسافروں کا ریکارڈ اور اشتہاریوں کو پکڑنے کیلئے ٹریول آئی ایپ متعارف کروا دی۔ بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر ہر ٹکٹ خریدنے والے مسافر کا ریکارڈ سسٹم میں فیڈ کیا جائے گا، اشتہاری ملزم کا نام اور شناختی کارڈ نمبر داخل کرنے پر اس کے حوالے سے ٹریول آئی کے ذریعے تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے ٹریول آئی متعارف کروا دی ہے۔ بس اڈوں، ریلوے سٹیشنز پر ٹریول آئی سافٹ ویئر انسٹال کر دیا گیا ہے۔

اب ٹکٹ خریدنے والے ہر مسافر کا نام اور شناختی کارڈ نمبر سسٹم میں فیڈ کیا جائے گا۔ اس سے ایک تو مسافروں کا ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا، دوسرا اشتہاریوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔ اشتہاری کا نام، شناختی کارڈ نمبر آنے پر سسٹم فوری نشاندہی کرے گا، جس کو متعلقہ انتظامیہ پولیس کے حوالے کرے گی۔ پنجاب بھر سے ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جبکہ سسٹم کی مدد سے 15 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ٹریول آئی میں ہوٹل آئی کا سافٹ وئیر استعمال کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش