QR CodeQR Code

حکومت نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

27 Jul 2019 19:07

پولیس ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست اب نہیں چلے گی۔ حکومت نے اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے 46 سرگرم کارکنوں کی لسٹ تیار کرلی ہے۔ فہرست میں مسلم لیگ ن کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔ پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے 46 سرگرم کارکنوں کو نظر بند کرنے کی سفارش کر دی۔ فہرست میں مسلم لیگ (ں) کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست اب نہیں چلے گی۔ حکومت نے اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے 46 سرگرم کارکنوں کی لسٹ تیار کرلی ہے۔ فہرست میں مسلم لیگ ن کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہیں۔ پولیس نے عوام کو احتجاج پر اُکسانے کے الزام میں ان عہدیداروں کو شرپسند قرار دے دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ ان 46 عہدیداران اور کارکنوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا جائے۔ پولیس نے سرگرم کارکنوں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے حوالے بھی کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو مذکورہ عہدیداران نے مال روڈ پر احتجاجی ریلی کے انتظامات کئے تھے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نظر بندی کا مقصد آئندہ کسی احتجاج کو روکنا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نظر بندی کے احکامات جاری نہیں ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 807426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807426/حکومت-نے-اپوزیشن-کی-احتجاجی-سیاست-روکنے-کیلئے-حکمت-عملی-تیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org