0
Saturday 27 Jul 2019 17:40

فتنہ قادیانیت کو دنیا بھر میں یہود و نصارٰی سپورٹ کر رہے ہیں، سید کفیل بخاری

فتنہ قادیانیت کو دنیا بھر میں یہود و نصارٰی سپورٹ کر رہے ہیں، سید کفیل بخاری
اسلام ٹائمز۔ فتنہ قادیانیت کو دنیا بھر میں یہود و نصاریٰ سپورٹ اور پرموٹ کر رہے ہیں، عالم اسلام میں بسنے والے تمام مسلمانوں کی نسبت ریاست مدینہ سے ہے، یہود و نصارٰی سے نہیں، فتنہ قادیانیت خالصتاً انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے، آج بھی قادیانی اور فتنہ قادیانیت کو امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر کفریہ ممالک اور قوتیں سپورٹ اور پرموٹ کر رہی ہیں، فتنہ قادیانیت مکروہ اور گندے خیالات کا مجموعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد ختم نبوت میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن جلسہ میں قادیانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اقوام متحدہ میں قادیانیوں کے حق میں جو قرارداد لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجلس احرار اسلام اس کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چناب نگر کے سزا یافتہ مجرم عبدالشکور کو امریکی دباؤ میں آکر موجودہ حکومت نے رہا کیا اور امریکہ تک پہنچایا، قادیانی عبدالشکور کی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے پاکستان اور آئین پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو قادیانی سٹیٹ بنانے کی سازش و کوشش کی جا رہی ہے، اسلامیان پاکستان وطن عزیز کو ہرگز قادیانی ریاست نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے ایجنٹ قادیانی پاکستان اور آئین پاکستان کے درپے ہیں، قادیانی اسلام اور وطن دونوں ہی کے غدار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش