0
Saturday 27 Jul 2019 19:33

ختم نبوت کے منکر مسلمان نہیں ہو سکتے، اکرم رضوی

ختم نبوت کے منکر مسلمان نہیں ہو سکتے، اکرم رضوی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ کے رکن محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ قادیانی بیرونی دنیا میں مظلومیت کا ڈرامہ رچا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے قادیانیت نوازی کا راستہ اختیار کیا تو ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکے گی۔ کارکنان فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کیلئے جدوجہد تیز تر کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان انجمن ختم نبوت پر پہرہ دینے کیلئے ہر وقت چوکس اور بیدار ہیں۔ حکمرانوں کو قادیانیت نوازی مہنگی پڑے گی۔ حکمران مداخلت فی الدین سے باز آ جائیں۔ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے قادیانیت نوازی کا راستہ اختیار کیا گیا تو حکومت کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹوڈنٹ سیکریریٹ ایوان خیر میں مختلف طلباء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اکرم رضوی نے کہا پاکستان کی نظریاتی اساس کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ قادیانیوں کو مسلمان تسلیم کرنا کفر ہے، بیرونی طاقتیں قادیانیوں کو پاکستان اور اسلام کیخلاف استعمال کر رہی ہیں، حکومتی سطح پر قادیانیت نوازی کی ہر سازش کی مزاحمت کریں گے۔ آئین کی اسلامی شقوں کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ ٹرمپ سے قادیانی مبلغ کی ملاقات پر گہری تشویش ہے۔ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا قانون دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ قادیانیوں کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ متحد ہے۔ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔ ختم نبوت کے منکر مسلمان نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 807454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش