0
Saturday 27 Jul 2019 21:23

وفاقی حکومت کیجانب سے تمام وزارتوں میں مالیاتی مشیر کا عہدہ ختم کر دیا گیا

وفاقی حکومت کیجانب سے تمام وزارتوں میں مالیاتی مشیر کا عہدہ ختم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں میں مالیاتی مشیر کا عہدہ ختم کر دیا، وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مالیاتی مشیر کا عہدہ ختم کر دیا ہے، وزارتوں اور ڈویژنوں کے مالی امور کی ذمہ داری اب چیف فنانس اور اکاؤنٹس افسر کے پاس ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی مشیر کا عہدہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ 2019ء کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق مالیاتی مشیر کے عہدے کا خاتمہ اقتصادی اصلاحات پروگرام کا حصہ ہے، خیال رہے کہ مالیاتی مشیر کا عہدہ عمومی طور پر وزارتِ خزانہ کے افسران کے پاس ہوتا تھا۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وزارتوں اور ڈویژنز میں اے جی پی آر کے اختیارات محدود ہونے کا بھی امکان ہے، تمام اداروں میں چیف انٹرنل آڈیٹر کی اسامی بھی تخلیق کی جائے گی۔ ادھر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 دن رہ گئے ہیں۔ گذشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا تھا کہ 500 گز سے زائد کے گھر یا 1 ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے افراد لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 807461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش