0
Saturday 27 Jul 2019 23:16
بعض عناصر امن کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، شاہ محمود قریشی

پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

افغانستان اپنے علاقے میں دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف کارروائیوں سے روکے، شہباز شریف
پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع تربت میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ملکی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے، ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ  لوگوں کو مثبت چیزیں ہضم نہیں ہو رہیں، دشمن قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انتشار رہے، ہماری افواج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں، لیکن بعض عناصر امن کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، پاکستان کی کوششوں کا فائدہ صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو ہوگا، دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہونا چاہیئے۔

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ملکی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے، ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالی شہداء کی درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنے علاقے میں دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے اور ان کا قلع قمع کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں، پائیدار امن کے لئے سرحد پار دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جانب سے بھی شمالی وزیرستان اور تربت میں پاک فوج کے شہداء کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر  کی دعا کی گئی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حفاظت کے لیے مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دیں، پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں ، پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے بھی پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز ملک کے دفاع کے لئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، پور ی قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر چھپ کر سیکیورٹی فورسز پر وار کیا، دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا
 
خبر کا کوڈ : 807472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش