QR CodeQR Code

دہشتگردی کے حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتے عزائم کی علامت ہیں، آرمی چیف

27 Jul 2019 23:25

اپنے بیان میں پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے ایسے میں یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں اور دنیا کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ مادر وطن کا دفاع اور حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتے عزائم کی علامت ہیں، ہم اپنے مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اور اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے ایسے میں یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں اور دنیا کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 807474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807474/دہشتگردی-کے-حملے-دشمن-قوتوں-دم-توڑتے-عزائم-کی-علامت-ہیں-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org