0
Sunday 28 Jul 2019 01:48

گلگت طیارہ حادثہ، تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان قصور وار قرار

گلگت طیارہ حادثہ،  تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان قصور وار قرار
اسلام ٹائمز۔ گلگت ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارے کے کچے میں اترنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان کو قصور وار ٹھہرا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارے کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارے کے کچے میں اترنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرا سی غلطی کے باعث بہت سنگین حادثہ پیش آسکتا تھا، لینڈنگ کے وقت طیارے کی اسپیڈ بہت زیادہ تھی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کپتان طیارے کو 360 ڈگری کا چکر لگا لیتا تو واقعہ پیش نہ آتا، کپتان نے جہاز کو تقریبا آدھا رن وے گزرنے کے بعد اتارا۔ گلگت ایئر پورٹ کا رن وے صرف 5400 فٹ طویل ہے، پی آئی اے چیف پائلٹ سیفٹی نے کیپٹن مریم اور فرسٹ افسر وقاص سے تحقیقات کیں، اے ٹی آر طیارے کی کپتان مریم نے تسلیم کیا کہ طیارے کی رفتار زیادہ تھی۔ اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 605 کو کپتان مریم مسعود آپریٹ کر رہی تھیں، محکمہ ایس ایم ایس سیفٹی مینجمنٹ سسٹم اپنی سفارشات پیر کو سی ای او کو پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 807482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش