QR CodeQR Code

جنرل باوجوہ دھڑے بندی کے قائل نہیں انہیں تین سال کی توسیع دی جائیگی، سینئر صحافی عارف نظامی کا انکشاف

28 Jul 2019 05:42

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ جنرل باجوہ کے پیشرو فوج میں دھڑے بندی میں یقین رکھتے تھے، مشرف بھی صرف اپنے یاروں دوستوں کو پرموٹ کرتے تھے، لیکن ان کی ایک کوالٹی ہے کہ یہ میرٹ پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے متعلق سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی ایکسٹینشن دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ جنرل باجوہ کے پیشرو فوج میں دھڑے بندی میں یقین رکھتے تھے، مشرف بھی صرف اپنے یاروں دوستوں کو پرموٹ کرتے تھے، لیکن ان کی ایک کوالٹی ہے کہ یہ میرٹ پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کرتے ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ میری مستند اطلاع یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کے بعد بھی ایک سال کیلیے نہیں بلکہ تین سال کیلیے آرمی چیف رہیں گے۔ سینئر صحافی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے نواز شریف کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن تھے، لیکن معاملہ ڈان لیکس پرآکرخراب ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ فلاں آدمی کو فارغ کریں اور فلاں آدمی معافی مانگے۔ عارف نظامی نے نواز شریف کی اپنے ہی لگائے ہوئے آرمی چیفس کے ساتھ نہ بننے کے حوالے سے بتایا کہ جب انہیں جنرل وحید کاکڑ نے فارغ کیا تھا تو اس وقت سابق وزیر اعظم کے طور پر نواز شریف نے مجھے کہا عارف صاحب، اب میں کسی جنرل پر اعتماد نہیں کروں گا۔ عارف نظامی کے مطابق جنرل وحید کاکڑ کی جانب سے نواز شریف کو فارغ کیے جانے کے بعد ہم نے دیکھا کہ نواز شریف کی جنرل مرزا اسلم بیگ سے نہیں بنی، ان کی آصف نواز سے بالکل نہیں بنی، مشرف کے ساتھ تو سب نے دیکھ ہی لیا، ان کی جنرل راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ سے بھی نہیں بنی۔


خبر کا کوڈ: 807483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807483/جنرل-باوجوہ-دھڑے-بندی-کے-قائل-نہیں-انہیں-تین-سال-کی-توسیع-دی-جائیگی-سینئر-صحافی-عارف-نظامی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org