0
Sunday 28 Jul 2019 05:51

عمران خان کا دورہ امریکہ ایک فیشن شو سے زیادہ کچھ نہیں تھا، احسن اقبال

عمران خان کا دورہ امریکہ ایک فیشن شو سے زیادہ کچھ نہیں تھا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہی ہے، مگر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر نوٹس کے بیانات مگرمچھ کے آنسو ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو چاروں صوبوں میں یومِ سیاہ منانے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام نے ثابت کر دیا کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے یہ حکومت آئی تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ کلیدی وزارتوں سے پی ٹی آئی کے لوگ ہٹا کر کہیں اور سے لوگ لائے گئے، بیرونی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی جبکہ برآمدات میں 5 ارب کمی ہوئی، 10 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے۔

انکا کہنا تھا کہ 4 لاکھ سے زیادہ خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عوام کا وزیراعظم ہو تو اسے رات کو نیند نہ آئے، مگر عمران خان کے یہ ایشوز نہیں ہیں، جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے بل اسمبلی کے سامنے لائے جائیں، اپوزیشن غیر مشروط حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تحفظات ہیں، انھیں کچھ ہوا تو عمران خان اور عثمان بزدار ذمہ دار ہونگے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب کیخلاف نیب کے نئے کیسز کھولے جا رہے ہیں، مجھے بھی میسج آ رہے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد بھی آپ کو سمجھ نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوا، یہ ایک فیشن شو تھا جس میں عمران خان نے ڈیزائنر والا سوٹ پہنا ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 807484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش