0
Sunday 28 Jul 2019 08:28

اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنیکا فیصلہ ہو چکا ہے، فواد چوہدری

اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنیکا فیصلہ ہو چکا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی طرف سے پھیلائی گئی، تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی کھچائی سے متعلق خبر کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا شبلی فراز کی اپوزیشن رہنماء مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پارٹی قیادت کی مرضی سے ہوئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے خود نہیں ملے، بلکہ انہیں پارٹی قیادت نے بھیجا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نہ صرف اپوزیشن کو ریلی اور جلسوں کی آزادی دینے کا فیصلہ ہوا، بلکہ اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف گزشتہ ہفتے قائم مقدمات ختم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیئے تھی، لیکن ان کی گرفتاری کا احتساب یا سیاسی انتقام سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے میں لوگ خود آئے، مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرر ہے ہیں۔ گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران کی حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ہم اپنے فیصلوں پر یوٹرن نہیں لیتے، چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کے بعد رہبر کمیٹی اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان کریگی۔
خبر کا کوڈ : 807485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش