QR CodeQR Code

دفعہ 35 اے کی کالعدمی کی افواہیں غلط ہیں، شیوراج سنگھ چوہان

28 Jul 2019 09:36

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھاجپا لیڈر نے کہا کہ نئی دہلی کی حکومتی گلیاروں میں اسطرح کے کسی بھی منصوبے کو زیر غور نہیں لایا جارہا ہے اور نا ہی اس پر بحث ہورہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی آئین کی شق 35 اے کو کالعدم کرنے کی افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی نائب صدر شیو راج سنگھ چوہان نے واضح کیا کہ کشمیر مین اضافی فورسز کی تعیناتی ایک معمول کا معاملہ ہے۔ شیو راج سنگھ چوہان نے اپنے دورے کو سمیٹتے ہوئے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی حکومتی گلیاروں میں اس طرح کے کسی بھی منصوبے کو زیر غور نہیں لایا جا رہا ہے اور نا ہی اس پر بحث ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اضافی فورسز کی تعیناتی بھی ایک معمول کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں اپنے کارکنوں کی فلاح پر سنجیدہ ہیں اور ان لوگوں کو قومی لیڈرشپ کی سطح پر مکمل تعاون فرہم کیا جائے گا۔ پارٹی کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے  شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ کشمیر میں نامساعد صورتحال کے باوجود ان کی جماعت کے کارکن کام کے تئیں کافی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی اس تقریب میں لوگوں کی بھاری شرکت اس بات کی غماز ہے کہ کشمیری عوام امن و خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 807486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807486/دفعہ-35-اے-کی-کالعدمی-افواہیں-غلط-ہیں-شیوراج-سنگھ-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org