QR CodeQR Code

کشمیری جنگجو بندوقیں چھوڑ دیں، بپن راوت

28 Jul 2019 09:27

بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ لوگ گریجویشن اور ڈاکٹریٹ کرتے ہیں اور ملی ٹینسی میں شامل ہوجاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کشمیری مسلح نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بندوقیں چھوڑ کر اپنا مستقبل محفوظ بنائیں اور اپنے والدین کا خیال رکھیں۔ جنرل بپن راوت نے کرگل میں ’’وجے دیوس‘‘ کی تقریب کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نوجوان جب سیکورٹی فورسز کے خلاف بندوق اٹھاتا ہے تو وہ بے گناہ نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اور اس کو اٹھانے والے کو علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے، وہ خود قبر میں اور بندوق ہمارے پاس رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج عسکریت میں شمولیت کرنے والے نوجوانوں کے خاندانوں کی بندوق کا راستہ ترک کرکے مین سٹریم میں واپس آنے کے لئے حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ لوگ گریجویشن اور ڈاکٹریٹ کرتے ہیں اور ملی ٹینسی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ چین سے اکسائے چین کی واپسی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوج کے سربراہ نے کہا کہ تکنیکی طور پر جموں و کشمیر کا وہ سارا علاقہ ہندوستان کا ہے جو ملک کے ساتھ الحاق کے وقت تھا اور یہ سیاسی قیادت تک ہے کہ وہ کیا فیصلہ لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ میں لئے گئے علاقے کو واپس لینے پر فیصلہ سیاسی قیادت کو کرنا ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا فوج اس پر عمل کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 807490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807490/کشمیری-جنگجو-بندوقیں-چھوڑ-دیں-بپن-راوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org