QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے پہلے ہی فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے، محبوبہ مفتی

28 Jul 2019 06:49

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلی نے بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اضافی 10ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل فوج کے ذریعہ تلاش نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے، اس کا حل فوجی طاقت سے تلاش نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اضافی 10ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کو ہدف تنقید بنایا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے ریاست کے شہریوں میں خوف پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے پہلے ہی فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل فوج کے ذریعہ تلاش نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی حکومت اس سلسلے میں دوبارہ غور کرے۔


خبر کا کوڈ: 807491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807491/مقبوضہ-کشمیر-کو-بھارت-نے-پہلے-ہی-فوجی-چھاونی-میں-تبدیل-کر-رکھا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org